کوئٹہ سے مغوی پولیس اہلکار رہا

433

گذشتہ دنوں کوئٹہ سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکار رہا ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

دس روز قبل کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون سے مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے بلوچستان پولیس فورسز کے دو اہلکار ہیڈ کانسٹیبل غلام نبی اور ہیڈ کانسٹیبل محمد کاظم بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔ مذکورہ دونوں اہلکاروں کا تعلق کوئٹہ کے ہزارہ برادری سے ہیں۔

رواں مہینے پانچ تاریخ کو کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون میں ولی تنگی کے مقام پر مسلح افراد نے پکنک منانے والے 19 افراد کو حراست میں لیا تھا جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل تھیں۔

مذکورہ افراد کو کم از کم تین گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد سترہ افراد کو مسلح افراد نے رہا کردیا تھا جبکہ پولیس اہلکاروں کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے تاہم دس روز بعد مذکورہ دونوں پولیس اہلکاروں کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔