ژوب: دھرنے میں شرکت پر پی ٹی ایم کے کارکنان اغواء، تشدد کے بعد رہا

185

پشتون تحفظ موومنٹ بلوچستان کے رہنما زبیر آغا شاہ کے مطابق تنظیم کے دو ساتھیوں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں رہا کردیا۔

انکے مطابق گذشتہ شب ژوب سے نامعلوم مسلح افراد نے تنظیم کے دو ساتھیوں کو اغوا کرکے ایک سرکاری دفتر میں بند کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں ژوب میں آل پارٹیز کے دھرنے میں شرکت کے حوالے سے سوالات کیے۔

پی ٹی ایم ژوب نے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوتے کہاکہ کارکنان سالار خان اور ننگیال پشتون پر ریاستی اداروں کی طرف سے بد ترین تشدد اور دھمکانے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ ژوب شیرانی میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں پی ٹی ایم کے ساتھیوں نے ریاستی ظلم اور جبر کے خلاف ایک مستقل مزاحمت ریاستی اداروں کو ہضم نہ ہوئی، ریاستی اداروں کے اس طرح کے ہتکنڈے پی ٹی ایم کے سیاسی کارکنان کو اپنے مزاحمت سے پیچھے دھکیل نہیں سکتے ہیں۔