ڈیرہ بگٹی: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

214
منشی

پاکستانی فورسز نے ڈیرہ بگٹی سے ایک شخص کو جبری گمشدگی کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی ائیر پورٹ کے قریب واقع ان کے گھر پاکستانی فورسز منشی ولد روشن ہوتکانی کو اپنے ساتھ لے گئے۔

یاد رہے کہ منشی کے والد روشن اور بھائی احمد علی کو پہلے ہی فورسز نے اغواء کرکے لے گئے تھے بعد میں روشن بگٹی کو رہا کردیا گیا تھا لیکن احمد علی تاحال لاپتہ ہیں اور گذشتہ روز منشی کو بھی اٹھا کر لے گئے۔