چمن: ٹی ٹی پی کے حملوں میں دو لیویز اہلکار ہلاک

358

بلوچستان کے علاقے چمن میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو لیویز اہلکار ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو ہلاک کردیا ۔ واقعہ کے بعد لیویز اہلکار کی لاش کو ضروری کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

جبکہ ایک اور واقعہ میں کلی احمد شاہ خان میں ایک اہلکار سمیع اللہ ولد محمد افضل کو ڈیوٹی کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد ہراسانی نے میڈیا کو جاری دو مختلف بیانات میں ان واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔