پنجگور میں بم دھماکہ، ایک شخص زخمی

359

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک شخص شدید جبکہ دیگر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ پنجگور کے علاقے خدابادان میں ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے دھماکے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے علی ولد عبدالحفیظ نامی شخص کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے دھماکے میں گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا ہے جب شادی کی تقریب میں نشانہ بازی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے دھماکے میں دیگر افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جبکہ علی نامی شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔