پنجگور: اسنائپر حملے میں ایک کو ہلاک کیا ۔ بی ایل ایف

331

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے ستائیس جولائی کی شام کو پنجگور میں کیلکور کے علاقے سری گڈگی میں واٹر سپلائی پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپر رائفل سے حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور دشمن فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔