وزیراعظم کے دورہ گوادر کے دن ہی چار نوجوانوں کا لاپتہ ہونا قابل مذمت ہے۔ حق دو تحریک

187

بلوچستان کے عوام کو لاپتہ کرنے میں حالیہ اضافہ اِنتہائی تشویشناک ہے، وزیراعظم کے دورہ گوادر کے دن ہی گوادر کے چار نوجوانوں کا لاپتہ ہونا قابل مذمت ہے، لگتا ہے ریاستی ادارے صوبے میں امن کے خواہاں نہیں،

حق دو تحریک بلوچستان ۔حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری ایک بیان میں بلوچستان بھر میں گمشدگیوں میں حالیہ اضافے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ لوگوں کو لاپتہ کرنے کے خلاف تمام تر کوششوں اور احتجاج کے باوجود بھی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور صوبے میں امن کے قیام کے لئے لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کے بجائے مزید نوجوانوں کو اٹھایا جارہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ریاستی ادارے صوبے میں امن نہیں چاہتے بلکہ طاقت، ظلم اور شورش سے عوام کو دبانا چاہتے ہیں ،جو ممکن نہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم کے دورے کے دن ہی گوادر سے چار نوجوانوں کو لاپتہ کیا گیا جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ وزیراعظم کی گوادر آمد پر عوام کو مزید گمشدگی کا تحفہ ملا،

بیان میں واضح کیا گیا کہ حق دو تحریک بلوچستان لاپتہ افراد کے لئے ہمیشہ جدوجہد کرتی رہے گی اور اس سلسلے کے رک جانے اور تمام لاپتہ افراد کی بازیابی تک خاموش نہیں بیٹھیں گے