والد دس سالوں سے جبری لاپتہ ہیں، بازیاب کیا جائے۔ بیٹی سمیر احمد

253

ضلع کیچ کے تحصیل مند کے رہائشی لاپتہ سمیر احمد ولد صابر احمد کی بیٹی ہانی سمیر نے میڈیا میں جاری بیان میں حکام بالا اور اداروں سے اپیل کی ہے کہ والد گزشتہ دس سالوں سے ریاستی اداروں کی تحویل میں ہے انہیں بازیاب کرکے ہمیں اس اذیت ناک زندگی سے نجات دلائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد سمیر احمد کو 5 مئی 2013 کو مند سے لاپتہ کیا گیا تھا جو تاحال بازیاب نہ ہوسکے ۔ اس دوران ہمیں صرف جھوٹی تسلیاں ملتی رہی لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا ہے ہم پاکستانی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ والد کو منظر عام پر لا کر بازیاب کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ کل رات 8 بجے سے لے کر 12 بجے تک ایک آن لائن مہم چلا رہے ہیں۔ اس میں حصہ لیں اور سمیر بلوچ کی باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔