نوشکی سے تشدد زدہ لاش برآمد

167

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے تشدد زدہ لاش برآمد کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق نوشکی کے سرحدی علاقے سے مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

مقتول کو تشدد کے بعد قتل کرکے لاش بوری میں ڈال کر ویرانے میں دفن کی گئی تھی۔

نوشکی کے سرحدی علاقے یونین کونسل ڈاک کے رہائشی طاہر خان مینگل تین دن پہلے گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے، مقامی افراد نے انتظامیہ کی مدد سے دو روز تک لاپتہ شخص کی تلاش جاری رکھی تھی جبکہ آج افغان سرحد سے متصل زاروچاہ کے قریب ایک ویرانے میں طاہر خان نامی شخص کی دفن شدہ لاش ملی جسے بدترین تشدد کے ذریعے قتل کرکے لاش بوری میں ڈال کر دفن کیا گیا تھا۔

مقامی لوگوں نے واقعے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے شفاف انکوائری کرنے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کہ آج دالبندین نوکجاہ سے بھی ایک ناقابل شناخت تشدد زدہ لاش برآمد کی گئی تھی۔