قلات: پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر حملہ

1146
فائل فوٹو

جمعہ کی شب قلات میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا اور فرار ہوگئے، حملے کے وقت متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق قلات شہر میں فورسز کی مرکزی کیمپ پر حملے کے دوران دھماکوں کی آواز اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات حملے کی نوعیت اور نقصانات کے بارے میں عسکری حکام نے کوئی موقف پیش نہیں کی ہے۔ تاہم مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظمیں متحرک ہیں اور فورسز پر حملوں کی ذمہ داریاں لیتے ہیں۔