قلات، بلیدہ اور دشت حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

415

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے قلات، بلیدہ اور دشت میں تین مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج اور مواصلاتی نظام کو نشانہ بنایا جن کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار ہلاک اور ایک ٹاور تباہ ہوگیا۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات میں شاہ مردان کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر بھاری و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دریں اثناء آج بی ایل اے کے سرمچاروں نے بلیدہ کے علاقے گردانک میں قابض پاکستانی فوج کو اس وقت آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب دشمن اہلکار موٹر سائیکلوں پر علاقے سے گذر رہے تھے، دھماکے کی زد میں آنے سے موٹر سائیکل پر سوار دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا موٹر سائیکل تباہ ہوگیا۔

ترجمان نے مزید کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے ایک اور کارروائی میں کیچ کے علاقے دشت میں ایک مواصلاتی ٹاور کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا، مذکورہ مواصلاتی ٹاور کو دشمن اپنے فوجی مقاصد کیلئے استعمال کررہی تھی۔

آخر میں انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔