خضدار: گیسٹرو وبا کے باعث نو افراد ہلاک

106

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقہ آڑنجی میں گیسٹرسے اب تک 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

خضدار کے علاقے آڑنجی کے علاقے جھلڑ، بھورو، آڑنینجی مسجد سینڑہ، مسجد کفتاری ماس، ہراڑک وغیرہ سمیت دیگر علاقوں میں گیسٹرو وبائی کے باعث اب تک خواتین و بچوں سمیت 9 افراد کے ہلاک ہوئے ہیں ۔

آڑینجی میں کھیرو کے علاقے میں3 افراد، ڈھائی بدرنگ میں ایک شخص، سیٹھاری گھورو میں3 افراد ،جھلڑ میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں عبدالجبار درینار زئی، عبد الکبیر عمرانی کی بیٹی، محمد عمر عمرانی کی بیٹی سمیت دیگر شامل ہیں۔