بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ میں پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے بدھ پانچ جولائی کو جھاؤ کے علاقے ڈولیجی میں قابض فوج کی چوکی پر راکٹ اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ راکٹ چوکی کے اندر جا گرے جس سے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزاری تک جاری رہیں گے۔