یونیورسٹی آف بلوچستان کی متعدد طالبات گرلز ہاسٹل میں آلودہ پانی پینے سے بیمار پڑھ گئیں جس کے نتیجے میں انہیں ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
جامعہ بلوچستان کے گرلز ہاسٹل میں طلباء کو پینے کے لئے فراہم کی جانے والی پانی مختلف بیماریوں کا باعث بن گیا ہاسٹل کو فراہم کی جانے والی پانی پینے سے ابتک متعدد طلباء کی حالت غیر ہوگئی ہیں جنھیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے-
اس پریشان کن صورتحال کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ کی عدم موجودگی نے متاثرہ طلباء اور ان کے ساتھیوں کو گہری تشویش میں مبتلا کردیا ہے طالبات اس مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کررہے ہیں-
جامعہ بلوچستان گرلز ہاسٹل میں رہائش پزیر طالبات نے ہاسٹل میں صاف پانی کی عدم فراہمی پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ہاسٹل میں رہائش پزیر طالبات کے صحت اور تندرستی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے یونیورسٹی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اُٹھائیں اور مزید ان خطرات کو روکیں۔