بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے تمپ میں فوجی کیمپ اور جھاؤ میں موبائل فون کے ٹاور پر حملے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے سولہ جولائی کو رات نو بجے ضلع کیچ کے علاقے تمپ ملانٹ میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر اے ون گولوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سولہ جولائی ہی کو صبح چھ بجے ضلع آواران میں جھاؤ کے علاقے کولنج نوندڑہ میں سرمچاروں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی موبائل فون، یوفون کے ٹاور پر حملہ کرکے مشینری کو نذر آتش کیا۔