تربت: فورسز نے بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا

293

ضلع کیچ کے علاقے ڈی بلوچ کے مقام پر فورسز نے چیک پوسٹ کے قریب دستی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی بلوچ میں ایف سی 106 ونگ کی پوسٹ کے نزدیک ایک بم ملا جسے پولیس کی اسپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیموں نے ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق اس موقع پر پولیس کے علاوہ ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار موجود تھے۔