تربت: فائرنگ سے پنجاب کا رہائشی شخص ہلاک

386

بلوچستان کے ضلع کیچ کےمرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

گذشتہ رات گمشاد ہوٹل پر فائرنگ سے پنجاب کا رہائشی غلام یاسین نامی شخص زخمی ہوا۔

زخمی کو تشویشناک حالت میں ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق غلام یاسین ہوٹل میں بطور باورچی کام کرتا تھا۔

گذشتہ روز تربت، شاہ زئی ہوٹل ڈنک کے قریب تشدد زدہ ایک لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت جمال ولد جہانگیر سکنہ ژوب سےہوئی ہے۔

نامعلوم مسلح افراد نے بدھ کی شام ماشاء اللہ ہوٹل کے نزدیک جمال ولد جہانگیر کو اغواء کیا تھا جس کی لاش جمعرات کو عشاء کے وقت شاہ زئی ہوٹل ڈنک کے قریب سوراپ ندی میں ملی۔

لاش پر تشدد کے نشانات موجود ہیں جبکہ لاش ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی گئی تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔