تربت: سہولیات کی عدم دستیابی، ملیریا بخار میں مبتلا بچہ جانبر نہ ہوسکا

168

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے آمد اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مقامی پرائیوٹ ہسپتال میں ملیریا بخار کے سبب داخل کم سن بچہ وفات پاگیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق جمعرات کو ایک کم سن بچہ سخت علالت اور سیریس کنڈیشن کی حالت میں مقامی پرائیوٹ ہسپتال لائی گئی جو اس سے پہلے کم از کم دو دن ٹیچنگ ہسپتال تربت میں زیر علاج رہی تھی۔

زرائع کے مطابق سرکاری اسپتال میں دو دن زیر علاج رہنے کے باوجود اسے کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی جس سے بچے کی حالت مزید خراب ہوگئی جنہیں تشویشناک حالت میں پرائیویٹ ہسپتال لایا گیا جہاں بچہ مسلسل بیہوش رہا۔

ہسپتال زرائع کے مطابق بچے کو سرکاری ہسپتال میں علاج کی سہولت نہ ہونے کے باوجود مسلسل زہر علاج رکھا گیا جس کی وجہ سے ان کی حالت اور زیادہ خراب ہوئی جو جمعرات کو پرائیویٹ ہسپتال لانے کے کچھ ہی دیر بعد وفات پاگئے۔