تربت: ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ

707
فائل فوٹو

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے جوسک میں ہفتے کی شب نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا

پولیس کے مطابق جوسک میں نامعلوم افراد نے ایف سی 168 ونگ کی پوسٹ پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔ واقعہ کے بعد فورسز نے شدید فائرنگ کی جبکہ علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

تاہم حکام نے نقصانات کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کی۔