بلوچستان کے دو رہائشی کراچی سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

588

پاکستانی فورسز نے کراچی سے بلوچستان کے دو رہائشیوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت کی طفیل ولد شیر محمد سکنہ مند کیچ اور دینار ولد محمد اقبال سکنہ پروار مشکے کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

ان میں سے دینار کو فورسز نے کراچی مرشد اسپتال سے حراست میں لیا جبکہ طفیل کو آغا خان اسپتال کے سامنے سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مسجد سے نماز پڑھ کر واپس نکل رہا تھا۔

دوسری جانب کراچی کے بلوچ اکثریتی علاقے لیاری سے اطلاعات ہیں کہ گذشتہ ایک ہفتے سے پاکستانی فورسز کا آپریشن اور گھر گھر تلاشی جاری ہے، تاہم اس دوران کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔