بلوچستان اس ملک کا سب سے نظر انداز قومی وحدت ہے ۔ نیشنل پارٹی

99

نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدارت میں دوسرے روز بھی کبیر محمد شہی ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوا ۔

اجلاس سے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کھاکہ نیشنل پارٹی کے کارکن انتخابات کی تیاریاں شروع کریں پارٹی کے تمام زمہ دار اراکین اپنے اپنے علاقوں میں جاکر عوام سے باقاعدہ رابطوں کا سلسلہ شروع کریں۔

انھوں نے کھاکہ بلوچستان اس ملک کا سب سے نظر انداز قومی وحدت ہے حکمرانوں کے پاس بلوچستان کے سیاسی اور قومی محکومی کو حل کرنے کے حوالے سے کوئی پلان موجود نہیں ہے۔ بلوچستان کو ایک اکائی کے بجائے گلگت بلستان اور کشمیر کی طرح سیاسی طور پر ڈیل کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد کا رویہ جب تک تبدیل نہیں ہوگا صورتحال کی بہتری کی امید نہیں کی جاسکتی ہے۔

انھوں نے کھاکہ بلوچستان اور ملک کے مسائل کا حل صاف و شفاف انتخابات میں ہے انھوں نے کھاکہ ملک کو ایڈاک ازم پر چلایا جارہا ہے آئی ایم ایف کا بیل اوٹ پیکج مستقل حل نہیں ہے ملک کے سیاسی اور اقتصادی مسائل کا حل سیاسی استحکام میں ہے بنیادی معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے ملکی بجٹ کا بڑا حصہ بین القوامی مالیاتی اداروں کے قرضوں کی ادائیگی میں جاتا ہے۔ ملک کے تمام بڑے ادارے خسارے میں ہیں ملک کا کرپٹ ترین ادارہ ایف بی آر ہے۔ امن و امان کی بحالی اور ملکی معیشت کی بحالی کا پلان نظر نہیں آرہا ہے۔ ملک کی معیشت پر بوجھ کم کرنے کے لیے ملکی اشرافیہ کے مراحات کو کم کرنا ہوگا کرپشن اور کمیشن پر قابو کئے بغیر ملک میں معاشی استحکام ممکن نہیں ہے۔ اجلاس سے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، سینٹر طاہر بزنجو، کریم کھیتران، نیاز بلوچ، یونس بلوچ، خیربخش بلوچ، ڈاکٹر اسحاق بلوچ، عبدالخالق، محراب مری، خیر جان بلوچ، اسلم بلوچ، دوران خان کھوسہ، عبدالرسول بلوچ، رفیق احمد کھوسہ، چاچا اللہ بخش بزدار، منظور گچکی، شاہ وس بزنجو، فداحسین دشتی، راحب بلیدی، بابو گلاب، شائینہ رمضان، درشن کمار بگٹی، ملک ایوب، حاجی اسلام، کامریڈ رمضان، ایڈوکیٹ نادر چھلگری، یاسمین لہٹری، مختار بلوچ، شمع اسحاق، تاج مری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اجلاس میں مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں پانچ رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گی جس کے رکن جان محمد بلیدی، سندہ کے صدر تاج مری، پنجاب کے صدر ملک ایوب اور کے پی کے کے صدر ہونگے۔ میر کبیر محمد شہی کی سربراہی میں چار رکنی مزاکراتی کمیٹی تشکیل دی گی جس کے رکن جان محمد بلیدی، رحمت صالح بلوچ اور خیر بخش بلوچ ہونگے۔ سوشل میڈیا کو بہتر کرنے کے لیے سوشل میڈیا سکریٹری ولید بزنجو کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بنائی گی جس کے رکن اسلم بلوچ اور جان بلیدی ہونگے۔ اسلام آباد میں میر حاصل خان بزنجو کی کتاب کی تقریب رونمائی کی جائے گی جس میں تمام ملکی سیاسی قیادت شرکت کرے گی۔ ۱۱ اگست کو سندھ وحدت کا کنونشن بیاد باباے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو منعقد ہوگا۔ تمام ڈویژن ھیڈکوارٹرز میں ورکرز کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ الیکشن کے عمل کو مانیٹر کرنے کے لیے الیکشن سیل کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ اجلاس میں بلوچستان میں ہونے والے بھرتیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور فوری طور پر انٹرویوز کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ نوکریوں میں بے ضابطگی اور کرپشن کی باتیں عام ہیں ہر طرف سوداگری ہورہی ہے۔
مرکزی کمیٹی نے نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی کے بھتیجے میر امداد بنگلزئی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔