بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال ہوا۔ نیشنل پارٹی

339

نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ میں نیشنل پارٹی نے بلوچستان بھر میں اپنے اتحادی پینلز کے ساتھ مل کر بھرپور مقابلہ کیا۔

ترجمان نے کہاکہ پنجگور، مستونگ اور قلات میں نیشنل پارٹی اور اس کے اتحادیوں کو کامیابی حاصل ہوئی جبکہ تربت خضدار کچھی بارکھان سمیت مختلف اضلاع میں پارٹی اور اتحادی دوسرے نمبر پہ رہے جو خوش آئند عمل ہے کیونکہ ان انتخابات میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال ہوا۔

ترجمان نے کہاکہ کونسلران کو فنڈ ،اسکیم کے علاوہ براہ راست نوازا گیا ایسی صورتحال میں کانٹے دار مقابلہ کرکے نیشنل پارٹی نے ثابت کردیا کہ وہ واحد سنجیدہ سیاسی جماعت ہے جو بلوچستان کے مجموعی عوام سمیت جمہوری سیاسی جماعتوں کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔