ایٹمی معاہدے کے حوالے سے کوششیں فی الحال تعطل کا شکار ہیں،اس حوالے سے زیادہ پیش رفت نہیں ہو ئی۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ رافیل میریانو گروسی کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ قائم کردہ تعاون مطلوبہ سطح پر نہیں ہے۔
گروسی نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ “اٹامک ایجنسی کا ایران کے ساتھ تعاون جاری ہے، لیکن یہ حسب منشا سطح پر نہیں ہے۔”
گروسی نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی معطلی کے حوالے سے صورتحال کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘ایٹمی معاہدے کے حوالے سے کوششیں فی الحال تعطل کا شکار ہیں،اس حوالے سے زیادہ پیش رفت نہیں ہو ئی۔”
گروسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مارچ میں ایران کا دورہ کیا تھا اور معاہدے کے حوالے سے “بہت سے معاملات زیر التوا ہیں”۔