آٹھ سالوں کے دوران افغانستان انگلینڈ کے بعد دوسری ٹیم بن گئے جس نے بنگلہ دیش کو ون ڈے میچ میں ہوم گراونڈ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کی ہے۔
آج کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کو 142 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی۔
چٹوگرام میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 331 رنز بنائے، اوپنرز نے 245 رنز کی شراکت قائم کی۔
اوپننگ بلے باز رحمان اللہ گرباز نے 145 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 13 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔
دوسرے اوپنر ابراہیم زدران نے 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 100 رنز بنائے۔
332 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 44ویں اوور میں 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مشفیق الرحیم 69، شکیب الحسن اور مہدی حسن مراز 25، 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی اور مجیب الرحمان نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تین ون ڈے میچز کی سیریز میں افغانستان کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔