خیبر: مسجد میں خودکش دھماکہ، پولیس آفیسر ہلاک

527

پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں ایک پولیس آفیسر ہلاک ہوا ہے۔

ہلاک پولیس آفیسر کی شناخت ایس ایچ او عدنان آفریدی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا واقعہ کے متعلق کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے خیبر میں زیر تعمیر مسجد میں مبینہ خودکش حملہ آوروں کے پناہ لینے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ جوں ہی پولیس مذکورہ مقام پر پہنچی تو ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے دوسرے خودکش حملہ آور کو زندہ پکڑ لیا گیا ہے۔