اسلام آباد: جبری لاپتہ دو بلوچ طلباء بازیاب

538

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے جبری طور پر لاپتہ دو بلوچ طلباء بازیاب ہوگئے۔

اسلام آباد سے 25 جولائی کو ایک ہاسٹل سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ دو طالب علم جواد ولد اقبال سکنہ سنگانی سر، تربت اور زید ولد عبدالرسول سکنہ پسنی، گوادر بازیاب ہوگئے۔

ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں طالب علموں کو گذشتہ رات اسلام آباد میں چھوڑ دیا گیا تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچ طالب علموں کی جبری گمشدگی کے واقعات پاکستان بھر سے رپورٹ ہوتے رہے ہیں اس سے قبل بھی اسلام آباد اور دیگر شہروں سے پاکستانی فورسز متعدد بلوچ طالب کو حراست میں لے کر لاپتہ کرچکے ہیں۔

بلوچستان میں حالیہ دنوں جبری گمشدگیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جبری گمشدگیوں میں اضافے اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف گذشتہ دنوں کوئٹہ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام ایک ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔