بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی میں قابض پاکستانی فوج کو رسد پہنچانے والی گاڑی کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے چپرلیٹ کے مقام پر دشمن فوج کے پوسٹ پر پانی پہنچانے والی ٹریکٹر ٹینکر کو بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس میں سوار آلہ کار زخمی ہوگئے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کو کسی بھی طرح کی رسد پہنچانے والے افراد ہمارے نشانے پر ہونگے۔