ہرنائی میں پاکستان فوج کی پیش قدمی

1910
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع قلات کے بعد ہرنائی میں پاکستان فوج کی پیش قدمی کی اطلاعات ہیں، علاقے میں بڑی تعداد میں اہلکاروں کی آمد کیساتھ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہے۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ و گردنواح میں پاکستان فوجی کی پیش قدمی جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کی بڑی تعداد علاقے میں پہنچ چکی ہے جبکہ ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت بھی جاری ہے۔

خیال رہے قبل ازیں قلات کے علاقے جوہان و گیشگ سمیت گردنواح کے علاقے میں فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔ مذکورہ آپریشن میں بھی ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں جبکہ علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

عکسری و ضلعی حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔