گوادر گھریلو مسائل سے تنگ نوجوان کی خودکشی

123

بلوچستان کے علاقے گوادر سے اطلاعات ہیں کہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے گوادر میں بیسیمہ حال فقیر کالونی کے 28 سالہ رہائشی خلیل ولد عبدالواحد نے خود کشی کرلی ہے-

پولیس ذرائع کے مطابق گھریلو مسائل پر خلیل نے گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے-

واضح رہے بلوچستان سے اکثر اوقات خودکشیوں کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں رواں سال رپورٹ ہونے والے واقعات میں خواتین اور مردوں کی خودکشی کی مختلف اطلاعات موصول ہوئی ہیں-

خاص طور پر خودکشی کی شرح میں گزشتہ چند ماہ کے دوران نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے لیکن بلوچستان بھر میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باوجود حکومت نے ان کی روک تھام کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔