کیچ: مسلح افراد کا چوکی پر حملہ ٹرک و دیگر سامان نذر آتش

392

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں گذشتہ روز نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے زیر تعمیر چوکی پر حملہ کرکے تباہ کردیا ہے۔

بدھ کی شام تحصیل مند کے مبارک چات کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی فوج کی زیرتعمیر کیمپ پر حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق کیمپ کے دیواریں گرانے کے ساتھ وہاں موجود سارا سامان اور ایک ٹرک کو نذر آتش کیا گیا ہے۔

اس واقعہ میں کسی بھی جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے تاہم فورسز کی بڑی تعداد مذکورہ جگہ پر پہنچ گئی جبکہ حملہ آور چوکی کو نذرآتش کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔