کیچ: ماں بیٹی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

679

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر دو خواتین کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل رات تربت کے علاقے آسکانی بازار میں چھاپہ مارکر دو خواتین کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر لاپتہ کردیا گیا۔

لاپتہ ہونے والے دونوں ماں بیٹی ہیں جنکی شناخت حلیمہ ولد گہرام اور نور خاتون زوجہ گہرام کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ماں بیٹی کو رات گئے فورسز نے ایک بجے چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے جس کے بعد دونوں کے حوالے سے تاحال معلومات نہیں مل سکی۔