کینیڈا: معمر افراد کی بس اور ٹرک میں تصادم، پندرہ افراد ہلاک

79

کینیڈا کے صوبے منی ٹوبا میں ٹرک اور معمر افراد کی بس میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ونی پیگ کے قریب کاربیری کے علاقے میں پیش آیا ہے۔

رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بس ہائی وے 5 پر جنوب کی طرف کاربیری قصبے کی طرف جا رہی تھی، جبکہ سیمی ٹریلر ہائی وے 1 پر مشرق کی طرف جا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں 25 افراد سوار تھے، جن میں سے 15 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے.

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ منی ٹوبا میں اس سے قبل اس طرح کے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا ٹریفک حادثہ نہیں ہوا ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعہ کے متعلق اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے۔

دوسری جانب ٹرک کمپنی کے سی ای او نے تحقیقات میں مکمل تعاون کا وعدہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس حادثے سے متعلق محدود تفصیلات ہیں۔