کوہلو: مبینہ طور پر ڈاکٹر کی غفلت سے چار سالہ بچہ جانبحق

144

ضلع کوہلو میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے بچہ جانبحق ہوا۔

ذرائع کے مطابق کلی فیض محمد چرمی کے رہائشی محمد میر نے اپنے چار سالہ بیٹے محمد اختر کو بخار کی علاج کے لیے ماڈل ٹاؤن کے امیر کلینک میں ڈاکٹر محمد اشفاق حسین کے پاس لے گیا جہاں غلط انجکشن لگنے کے بعد ری ایکشن سے کم عمر بچہ جانبحق ہوگیا۔

والد محمد میر کے مطابق بیٹے کو بخار تھا، علاج کے لئے ماڈل ٹاؤن کے امیر ہسپتال ڈاکٹر محمد اشفاق ولد ریاض حسین کے پاس لے گیا جہاں ڈاکٹر نے انجکشن لگایا تھا جس کے بعد بیٹے کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور انتقال کرگئی۔

نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کیا گیا ہے۔

والد کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکٹر سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

اس حوالے سے سماجی رہنماء ایڈوکیٹ خلیل احمد مری کا کہنا ہے کہ شہر میں درجن بھر عطائی ڈاکٹرز اور غیر رجسٹرڈ نجی کلینکس قائم ہیں جہاں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں جس کی وجہ سے آئے روز انسانی جانیں ضائع ہوتے ہیں۔