کوئٹہ: سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے طالبات کا احتجاج

412

سردار بہادر خان یونیورسٹی کے اندر طالبات کی جانب سے اپنی مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا-

پیر کے روز سردار بہادر خان یونیورسٹی فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے طالبات بڑی تعداد میں کلاسز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے سراپا احتجاج تھیں اور جامعہ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کررہے تھیں-

طالبات کا کہنا ہے کہ ان کی ڈیپارٹمنٹ کھولے ہوئے کئی سال ہوگئے لیکن ایچ ایس سی ان کو تسلیم نہیں کررہا ہے جس کی وجہ سے ان کا قیمتی تعلیمی وقت ضائع ہورہا ہے-

اس دؤران یونیورسٹی سیکورٹی حکام کی جانب سے طالبات کے احتجاج کو روکنے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے دھمکی دیتے ہوئے تشدد بھی کیا گیا جبکہ دوسری جانب میڈیا کو بھی احتجاج کی کوریج سے روک دیا گیا ہے-

سردار بہادر خان یونیورسٹی بلوچستان میں خواتین کے لئے واحد یونیورسٹی ہے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ذرائع کے مطابق اس وقت یونیورسٹی میں 10 ہزار کے قریب طلباء زیر تعلیم ہیں۔

طلباء کی جانب سے کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے بعد یونیورسٹی کے اندر سیکورٹی سخت کر دی گئی۔ کیمپس میں کشیدگی کے باعث لوگوں کا جامعہ کے اندر داخلہ روک دیا گیا ہے-