کوئٹہ: اساتذہ کا بھوک ہڑتالی کیمپ 5 ویں روز بھی جاری

71

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج 5 ویں روز سے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ کی حالت غیر ہوگئی۔

بلوچستان اسمبلی کے باہر مطالبات منوانے کیلیے اساتذہ کی تادم مرگ بھوک ہڑتال5 ویں روزبھی جاری ہے، جہاں 11 اساتذہ کی حالت تشویش ناک ہو گئی ہے۔

اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ اپ گریڈیشن پری میچور انکریمنٹ ٹائم اسکیل اور بھرتی کے مطابق پوسٹوں کی الاٹمنٹ کے مطالبات پورے کئے جائیں جبکہ 2008 کے بعد سے بند کنوینس ، میڈیکل سمیت دیگر الائونس بھی بڑھائے جائیں۔

اساتذہ نے واضح کیا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو اسکولوں کی تالہ بندی کر دیں گے بھوک ہڑتال پر بیٹھے دو اساتذہ کی حالت خراب ہونے پر اسپتال لے جانا پڑامختلف اضلاع کے 11 صدور 5 روز سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر ہیں محکمہ صحت کی جانب سے تعینات طبی عملہ بھی کیمپ میں موجود نہیں ہے ہمارے مطالبات پورے نہ ہونے تک بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رکھیں گے۔