گیس دھماکے سے متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی-
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 24 سے زائد افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ گیس دھماکے سےمتعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی جبکہ ایک عمارت کا اگلا حصہ زمین بوس ہوگیا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملبے تلے مزید ممکنہ متاثرین کے خدشے کے پیش نظر ریسکیو کوششیں جاری ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق دھماکے کی زد میں آنے والی عمارت میں ایک بین الاقوامی ڈیزائن اسکول اور کیتھولک تعلیمی نظام کا ہیڈ کوارٹر تھا۔
پیرس کے میئراین ہڈالگو جائے وقوعہ پر موجود ہیں، جب کہ وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ علاقے میں جانےسے گریز کریں۔
پیرس پولیس کے سربراہ لارینٹ نونیز نے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی وجہ کی تفتیش جاری ہے-