پنجگور: پاکستانی فورسز کی گاڑی بم دھماکا

537

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پنجگور گریڈ اسٹیشن کے قریب سی پیک روٹ پر پاکستانی فورسز کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔

دھماکے کے بعد فورسز کی مزید نفری مذکورہ مقام پر پہنچ چکی ہے۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم پنجگور شہر و گردنواح میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں پاکستانی فورسز کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔