پنجگور: بصارت سے محروم شخص سمیت دو افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

176

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ پاکستان فورسز نے گذشتہ شب چھاپہ مارکر دو افراد کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب رات گئے پاکستانی فورسز نے پنجگور کے علاقے بونستان میں چھاپہ مارکر بصارت سے محروم شخص سمیت دو افراد کو جبری گمشدگی کی شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں وسیم ولد عبدین اور ذاکر ولد رحمت شامل ہیں، ذاکر کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ بصارت سے محروم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپے کے دوران خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے۔