پشین: زمینی تنازعہ پر فائرنگ، ایک بھائی ہلاک، دوسرا زخمی

89

بلوچستان کے پشتون اکثریتی علاقے پشین میں زمینی تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا بھائی زخمی ہوا ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت صدیق اللہ کے نام سے ہوئی ہےجبکہ اس کا بھائی اسرار احمد زخمی ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بوستان کے مقام پر زمینی تنازعہ کے باعث پیش آیا۔

فائرنگ سے صدیق اللہ موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ اسرار احمد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔