بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے گذشتہ شب دو بجے ضلع گوادر میں پسنی کے علاقے شادی کور کراس میں کوسٹل ہائی وے پر کبڑی کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی کیمپ کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں کی جانب سے راکٹ، اے ون گولے اور خودکار بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں دشمن فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک اس طرح کے حملے جاری رہیں گے۔