واشک: ریگستان میں لاپتہ شخص کی لاش برآمد

172

اونٹوں کی تلاش میں ریگستان میں جانے والے شخص کی لاش برآمد ہوگئی۔

بلوچستان کے ضلع واشک کے رہائشی عبدالعزیز نامی شخص کی لاش ریگستانی علاقے سے برآمد ہوئی ہے مذکورہ شخص چار روز قبل اپنے اونٹ تلاش کرنے ریگستانوں کی طرف نکل گیا تھا-

آج چار روز بعد انکی لاش کو برآمد کرکے انتظامیہ کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے-

مقامی انتظامیہ کے مطابق عبدالعزیز والد حاجی سمال محمد حسنی کا تعلق واشک کے علاقے دھمگ سینکوری سے ہیں جبکہ بوڑکو ریگستان میں شدید گرمی اور پیاس کی وجہ سے انکی موت واقع ہوئی ہے-

فیملی ذرائع کے مطابق عبدالعزیز کی تلاش کل سے جاری تھے آج 2 بجے ہمیں بذریعہ فون اطلاع ملی کہ انکی لاش بوڑکو کے ریگستان میں مل گئی ہے جبکہ لاش کی حالت خراب ہوچکی ہے-