نوشکی: پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر حملہ

587

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

حملہ گذشتہ رات زرین جنگل کے مقام پر مرکزی شاہراہ کے قریب قائم فورسز کے پوسٹ پر کیا گیا۔ آج صبح پاکستانی فورسز کی بڑی نفری نے مذکورہ مقام پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت شدید فائرنگ کی آواز سنائی دی گئی۔ تاہم حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔ ماضی مختلف نوعیت کے حملوں میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔