مشکے: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جابحق، بچہ زخمی

406

ضلع آواران کے تحصیل مشکے میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک شخص جانبحق جبکہ بچہ زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آج شام پانچ بجے مشکے جونگو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عیسی ولد جنگی خان ہلاک اور ایک چھوٹا بچہ شدید زخمی ہوا۔

زرائع کے مطابق عیسی چار مرتبہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ بھی رہے ہیں اور انہیں مبینہ طور پر سرکاری حمایت یافتہ گروہ کی طرف سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہے۔