مشکے کے علاقے نلى ميں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت وزير احمد ولد کريم جان کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقع کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر لاش کوضابطہ کاروائی کے لیے ہسپتال پہنچایا جسے بعد ازاں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں مزید تفتیش متعلقہ پو لیس کر رہی ہے تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔