قلات و خضدار حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

477

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات اور خضدار میں دو مختلف حملوں میں پاکستانی فورسز اور استحصالی پراجیکٹ کے مشینری کو نشانہ بنایا۔

جیئند بلوچ نے کہا ہے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات، ہربوئی میں تیرک کے مقام پر تیل و گیس نکالنے والی استحصالی پراجیکٹ کیلئے راستہ بنانے والی مشینری کو نذد آتش کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ خضدار شہر میں زیر تعمیر سرکاری عمارت کی حفاظت پر معمور اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار محمد زاہد اور حمید زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک قابض فوج و ان کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔