قلات: فورسز کی بڑی تعداد ہربوئی پہنچ گئی

910

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے ہربوئی و گردنواح میں پاکستانی فوج کی بڑی تعداد میں نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد بھاری ہتھیاروں کے ساتھ علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔

لوگوں نے علاقے میں فوجی آپریشن کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ تاہم حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں قلات سے تعمیراتی کمپنی مشینری نذر آتش کرکے چھ اہلکاروں حملہ آور اپنے ساتھ لے گئے تھے جبکہ بلوچستان کے دیگر علاقوں سمیت قلات میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں سمیت دیگر پراجیکٹس کو بلوچ مسلح آزادی پسند نشانہ بناتے رہے ہیں۔

بلوچ آزادی پسند ان پراجیکٹس کو استحصالی پراجیکٹس قرار دے چکے ہیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ فوجی آپریشنوں کا سلسلہ جاری ہے۔جس سے مقامی آبادیوں میں شدید خوف ہراس پائی جاتی ہے۔