وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چئیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام لاپتہ افراد کی بازیازبی کے لیے اور جبری گمشدگیوں کے خلاف عید کے روز تین بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
انہوں نے سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیموں سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی آواز بنے اور جبری گمشدگیوں کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرے ۔
نصراللہ بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبری گمشدگی کو 14 سال مکمل ہونے پر کراچی میں عید کے روز انکے اہلخانہ کی جانب سے احتجاج کیاجائے گا اہل کراچی سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ احتجاج میں اپنی شرکت کو یقینی بنائے اور عید کے روز سوشل میڈیا پر تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کےلیے اور جبری گمشدگیوں کے خلاف مشترکہ طور پر ایک مہم #EndEnforcedDisappearances چلائی جائے گی، سوشل میڈیا استعمال کرنے والے دوست کمپین میں بھرپور حصہ لے کر لاپتہ کی بازیابی کو یقینی بنانے اور جبری گمشدگیوں کے روک تھام میں اپنا کردار ادا کرے۔