سیندک پروجیکٹ دھماکہ، فورسز اہلکاروں سمیت چوکیدار زخمی

1074

سیندک پروجیکٹ کے واہ نوبل کمپنی بارود اسٹور میں دھماکہ سے 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 1 چوکیدار زخمی ہو گئے ۔

سیندک پروجیکٹ منجمنٹ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیندک پروجیکٹ اور ٹاؤن شپ ایریا سے 5 کلو میٹر دور پہاڑی علاقہ میں واہ نوبل کمپنی کے ایک بارود اسٹور میں اچانک دھماکہ ہوا جس سے 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنھیں ابتدائی طبی امداد سیندک پروجیکٹ کے اسپتال منتقل کیا گیا

بیان میں کہا گیا کہ اسٹور میں دھماکہ مبینہ طور پر بجلی کی شارٹ سرکٹ، سورج کی گرمی یا کسی وجہ سے ہوا ہے اس کی تحقیقات سیندک پروجیکٹ اور پولیس کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مختلف تصاویر میں آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں جبکہ عینی شاہدین کے مطابق زور دار دھمکا سنا گیا ہے۔