سندھ میں بلوچ مہاجر قتل

344

پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے خیر پور روہڑی میں مسلح دو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے رہائشی کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول آزادی پسند عبدالستار بلوچ اور جلاوطن اقبال بلوچ کے بھائی شاہنواز بگٹی ہیں ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں فوجی آپریشنز کی وجہ سے ڈیرہ بگٹی سمیت دیگر علاقوں کے ہزاروں لوگ اس وقت پاکستان کے پنجاب اور سندھ میں مہاجرت کی زندگی بسر کررہے ہیں اور کئی مرتبہ ان پر قاتلانہ حملے ہوئے ہیں جن کا الزام وہ پاکستانی فورسز کے حمایت یافتہ گروہوں پر لگاتے ہیں ۔