ریاستی ایجنٹ کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

509

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فائرنگ کرکے ریاستی ایجنٹ کو ہلاک کیا۔

انہوں نے کہا کہ سات جون کو رات نو بجے سنگانی سر ہسپتال محلہ میں سرمچاروں نے فائرنگ کرکے ریاستی ایجنٹ سلطان کو ہلاک کیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر محمد حنیف زخمی ہوا ہے، جس کا ہمیں بے حد افسوس ہے۔ ہم عام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاستی کارندوں اور مشکوک لوگوں سے دور رہیں۔

“مذکورہ ریاستی ایجنٹ نے نان بائی کے روپ میں ایک ٹھکانہ بنا کر جاسوسی کا کام شروع کیا تھا۔ بی ایل ایف کی انٹیلیجنس ونگ نے اس پر نظر رکھ کر تمام شواہد اکھٹے کرنے کے بعد نشانہ بنایا۔ اس کے ساتھیوں کے نام بھی سرمچاروں کو مل چکے ہیں۔”

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فورسز، تنصیبات اور ایجنٹوں پر حملے جاری رہیں گے۔